اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے ناکے کے دوران ایک شہری کی شدید مارپیٹ کرنے کی واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ اہلکار کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ اوتنی پورہ کے کھار موڈ کے مقام پر اتوار بعد دوپہر ناکے دوران ایک شہری اور وہاں تعینات پولیس اہلکار کی کسی بات پر تیز کلامی ہوئی اور اہلکار نے طیش میں آکر شہری کی شدید مارپیٹ کی۔مذکورہ شہری نے پولیس افسران کو فون کیا جنہوں نے اہلکار کے خلاف کیس زیر نمبر44/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ اونتی پورہ پولیس نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے ایک ہے۔کوئی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ سر راہ کسی شہری کو پیٹا جائے۔
اونتی پورہ میںشہری کی مارپیٹ | پولیس اہلکار کیخلاف کیس درج
