اونتی پورہ رسیونگ سٹیشن میں خرابی

 ترال //اونتی پورہ میں رسیونگ سٹیشن میں ایک ہفتے قبل خرابی کی وجہ سے علاقے کے تحت آنے والے ترال اونتی پوہ اور پلوامہ کے کچھ علاقہ جات سمیت 200کے قریب گاوں دیہات کے ہزاروں صارفین ماہ رمضان کے ان متبرک ایام میں شدید بجلی بحران کے شکار ہوئے ہیںجس پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے بہوکے مقام پر محکمہ بجلی کے رسیونگ اسٹیشن کے ایک بڑے ٹرانسفارمر میں آج سے ایک ہفتہ قبل کچھ خرابی پیدا ہوئی ہے۔ ایک ہفتے سے بجلی غائب رہنے کی وجہ سے لوگوں کو ہر وقت خاص کرافطار اور سحری کے اقات کے دروان سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جبکہ علاقے کے نجی اور سرکاری دفاتر اور کارباری ادروں کو بھی بجلی سپلائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک ہفتے سے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ محکمہ کے ایک ذمہ دار نے چند روز قبل دو روز کے اندر بجلی سپلائی کے بحالی کی یقین دہانی کی تھی تاہم ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود محکمہ بجلی سپلائی بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے ۔اس دوران محکمہ کے مطابق سٹیشن پر پہلے روز سے ہی دن رات کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جہاں علاقے کےلئے لاسی پورہ پلوامہ سے ایک ٹرانسفارمر لایا گیا ہے جس کونصب کیا جارہا ہے اور چند روز کے اندر اندرعلاقے میںبجلی کا بحران ختم ہونے کی امید ہے ۔