اونتی پورہ تصادم: 01 جنگجو جان بحق، آپریشن جاری

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے چارسو علاقے میں منگل کو جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
 
اس سے قبل پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے چارسو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
 
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔