اونتی پورہ اور ٹائیگور ہال کے نزدیک | گرینیڈ دھماکے،3راہگیر زخمی

اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس سٹیشن کے باہراور ٹائیگور ہال کے نزدیک نا معلوم افراد نے فورسز کی گاڑیوں پر گرینیڈ داغے جو زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ دھماکے میں3راہ گیر زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔یہ واقعہ جمعرات  بعد دوپہر2بج کر30منٹ پر پیش آیا۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت محمد عمر شیخ میڈورہ اونتی پورہ، غلام نبی وانی اورسمی جان ساکنان بارسو اونتی پورہ کے طور کی ہے۔ادھر ٹیگور ہال کے نزدیک مسلح افراد نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا جو دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بعد میں پولیس و فورسز نے گاریوں خاس کر موٹر سائیکل سواروں کی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی۔