سرینگر// چیف سیکریٹری کی ہدایات کے تحت مختلف این بی بی سی پروجیکٹوںکی عمل آوری میں حائل رکائوٹوںکو دور کرنے کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر عابد رشید شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں امرت کے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائز ہ لیا گیا۔اس موقعہ پر جوائنٹ کمشنر (ورکس) ایس ایم سی،جنرل منیجر این بی سی سی سرینگر اورصحت عامہ کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر اور ڈرینیج کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران علمگری بازار میں سلیوس چیمبر کی تعمیر ،اونتہ بھون میں 16دکانوں کو ہٹانے ،جناب صاحب صورہ میں ڈرینیج نظام کی تعمیر اورنورباغ میں ایس ٹی پی قائم کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاا وراس سلسلے میں فوری عمل آوری پر زوردیا گیا۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ وہ عنقریب ہی پروجیکٹوں کے مقام کاجائزہ لیں گے اور ان کی پیش رفت کے لئے لازمی اقدامات اُٹھائیں گے ۔انہوںنے ترقیاتی اہداف کو مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے پر زوردیا۔
اونتہ بھون میں دکانیں ہٹانے اور صورہ میں ڈرین کی تعمیر
