اومیکرون بحران | بین الاقوامی مسافروں کیلئے’ ایئر سوویدھا پورٹل پراندراج لازمی

نئی دہلی// ہندستان میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لئے شہری ہوابازی وزارت اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت نے ایئر سوویدھا پورٹل پر کنٹیکٹ لیس ڈکلریشن کو لازمی کردیا ہے ۔کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پیدا ہوتے ہوئے بحران کے مدنظر جاری نئی رہنما ہدایات کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لئے طیارہ پر سوار ہونے سے پہلے اپنی صحت کی اسٹیٹس رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات ‘ایئر سوویدھا’ پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے ۔اومیکرون کے پھیلاو کے مدنظر جن 13خطوں /ممالک سے ، جنہیں خطرے والے ممالک اعلان کیا گیا ہے ، آنے والے مسافروں کے لئے ہندستان آمد پر صحت کی جانچ کرانا لازمی کیا گیا ہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کو ہندستان کا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے پاسپورٹ کی کاپی، 72گھنٹے پہلے کی پی سی ار نگیٹیو رپورٹ اور کووڈ ٹیکہ کا سرٹی فکیٹ ‘ایئر سوویدھا’ پر اپ لوڈ کرنا اور اس کا ای میل دکھانا لازمی ہوگا۔شہری ہوابازی کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ہندستان آمد پر مسافر کو امیگریشن کاونٹر کی منظوری کے لئے ای میل کی رسید دکھانی ضروری ہوگی اور ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنا ئزیشن (اے پی ایچ او) سے اس کی تصدیق کرانی ہوگی۔وزارت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو آمد پر لمبی قطار سے بچانے کے لئے سیلف ڈکلریشن کے آن لائن سسٹم کے لئے اگست 2020میں یہ پورٹل شرو ع کیا تھا۔ 
 
 
 

۔ 2.5 لاکھ مسافروں کی مدد

نئی دہلی//کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے ابھرتے بحران کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ان کی صحت کی حالت کی رپورٹ اور ساتھ میں کچھ دیگر کاغذات 'ایئر سوودھا' پورٹل پلیٹنگ کو لازمی کردیا ہے ۔ پورٹل پر ان نئی ہدایات کے نفاذ کے بعد پہلے پانچ دنوں میں بیرون ملک سے آنے والے 2.5 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا ہے ۔