اومیکرون:محکمہ صحت کشمیر نے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دی

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ بڑھتی کویڈ -19 کی صورتحال اور نئے وائرس اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتہائی اختیاط کی ضرورت ہے، اومیکرون کو عالمی ادارہِ صحت نے تشویش ناک قسم قرار دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انفیکشن میں اضافے اور وائرس کی نئی اقسام کے پھیلنے کے پیش نظر کویڈ-19 کے لیے ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (RT-PCR) ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔
ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز اور بلاک میڈیکل آفیسرز سے کہا ہے کہ وہ انفیکشن کے پھیلاو¿ پر نظر رکھنے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں RT-PCR ٹیسٹنگ کو بڑھا دیں۔