اولڈ ٹائون بارہمولہ میں آگ ،2 مکانات خاکستر

بارہمولہ// فیاض بخاری//شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹائون میں جمعہ اور سنیچر کو درمیانی رات کو اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب سید کریم محلہ میں ایک دو منزلہ رہائشی ڈھانچے سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً ایک اور مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس واردات کے دوران دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہوئی ۔ آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر آکر آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے ۔ اس دوران عام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی بچائو کارروائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کئی فائر سروس کی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور بچائو کارروائی شروع کی۔