اور تیل کمپنیاں فوری طور سپلائیز بھیجیں۔FCI

جموں //گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے فوڈ کارپویشن آ ف انڈیا اور جموں میں پبلک سیکٹر تیل کمپنیوں کے کوارڈی نیٹر کو9 مارچ تک ساز گار موسم کی پیشنگوئی پر فوری طور اپنی سپلائیز وادی بھیجنے کے لئے کہا ہے۔مشیر موصوف جن کے پاس خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین محکموں کا قلمدان بھی ہے، کو مذکورہ کوارڈی نیٹر راجیو یادو نے بتایا کہ اس وقت تقریباً2500 کلو لیٹر پیٹرول،2500 کلو لیٹر ڈیزل اور ایک لاکھ ایل پی جی سلینڈرز راستے میں ہیں، مگر جموں ۔سرینگر شاہراہ کے بار بار بند ہونے سے یہ سپلائیز وقت پر وادی نہیں پہنچ پاتی ہیں۔وادی میںغذائی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر صلاحکار نے ٹریفک اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز کو ٹرکوں کی تیز تر نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی تا کہ یہ سپلائیز وقت پر وادی پہنچ سکیں۔وادی آنے والے ٹرک ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی شاہراہ پر چلنے میں ترجیح دی جانی چاہئے۔رپورٹوں کے مطابق شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹرک درماندہ ہیں جنہیں سرینگر جانے کی اجازت نہیں د ی جارہی ہے۔صلاحکار نے ٹرک ڈرائیوروں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ محکمہ ٹریفک اور نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے ساتھ اُٹھائیں گے۔