اورٹرازٹ کیمپ کے تعمیر ی کام کاجائزہIIT

جموں//اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے قیام کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ وہ دن اب دور نہیں جب حلقہ انتخاب نگروٹہ کو نیا جموں بنانے کا ان کا خواب پورا ہوگا۔آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم کاقیام نگروٹہ حلقہ کی ترقی کےلئے خوش آئندہے۔دیویندر رانا نے ان خیالات کا اظہار یہاںجگٹی نگروٹہ میں آئی آئی ٹی کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔سپرانٹنڈنٹ انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی این کے بنسل نے اس موقعہ پر رانا کو بتایا کہ بچوں کا یہ ہوسٹل جس میں 500 بچوں کے رہنے کی گنجائش ہوگی ،اسے سال تین اگست کو مکمل ہو جائے گا۔اس کے علاوہ نوے کروڑ روپے لاگت کے ایک ٹرازٹ کیمپ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔رانانے جاری کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے آئی آئی ٹی کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔اے کے سنگھ،اور آر ایس گارو اسسٹنٹ انجینئرزسی پی ڈبلیوڈی اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ایم ایل اے دویندررانانے کہا کہ حلقہ انتخاب نگروٹہ کو نہ صرف کھیل کود کے میدان میں ممتاز مقام حاصل ہے بلکہ اب اس حلقہ انتخاب کوجدید ترین ٹاﺅن شپ میں بھی سب سے آگے ہوگیا ہے۔