اودہم پورانتظامیہ نے ای پلانٹ کلینکوں کاافتتاح کیا

 اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندرکمار نے چیف ایگریکلر آفیسر اشوک ورما کی موجودگی میں ای پلانٹ کلینکوں کا افتتاح کیا۔قابل ذکرہے کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے سی اے بی آئی نے چار کلینکوں کو قائم کیا جس سے پورے اضلاع میں کسانوں اورمحکمہ زراعت کے ملازمین میں بیداری لانے میں کافی مدد مل سکے گی۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا ہے کہ ای پلانٹ کلینکوںکے باعث ضلع میں کسانوں تک پنچانے کابنیادی ذریعہ اورسبب بن جائے گا اوران کلنکوں کی بدولت کھیتی باڑی میںفروغ کےلئے باآسانی سے کسانوں تک تکینکی وسائل کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔ تاہم ابھی تک مجالٹہ ‘رام نگراودھمپور اورچینئی میں اس طرح کے کلنک قیام پذایر ی ممکن ہوئی جوکہ کافی مسرت کامقام ہے