اوبی سی طبقہ کا 27فیصدریزرویشن کا مطالبہ

راجوری //اوبی سی ایسو سی ایشن راجوری کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت اس کے ضلع صدر عبدالمجید قریشی نے کی ۔اس موقعہ پر قریشی نے مانگ کی کہ اوبی سی طبقہ کیلئے ریزرویشن 2فیصد سے بڑھاکر 27 فیصد کی جائے جیسا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں یہ رعایت دی جارہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ 1931کی مردم شماری میں اوبی سی طبقہ کی شرح 32حصہ تھی لیکن ریاست میں اس طبقہ کو صرف دو فیصد ریزرویشن دی گئی ہے ۔انہوںنے طبقہ کی ترقی کیلئے خصوصی سب پلان مرتب کرنے کی مانگ کرتے ہوئے طبقہ کو ایس ٹی اور ایس ایس کی طرز پر ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔اس موقعہ پر نائب صدر پرمودھ جسیال ، ریٹائرڈ تحصیلدار عبدالرشید شاہین، ریٹائرڈ تحصیلدار محمد رفیق ، ایڈووکیٹ لوک ناتھ، حاجی رشید ، محمد رفیق اور محمد صادق بھی موجو دتھے ۔