ان سوئنگ گیند بازی،عمران خان تسلیم شدہ روایت ساز: کیگسو ربادا

جوہانسبرگ/جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کیگسو ربادا نے کہا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ بالر کے پاس ڈیل اسٹین جیسی آؤٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ،وہاب ریاض کا باؤنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ کیگسو ربادا نے کہا کہ ایک مکمل فاسٹ بالر کے پاس جنو بی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کی طرح آؤٹ سوئنگ بالنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ بالنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راؤنڈر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ۔باؤنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باؤنسرز کروانے چاہیں گے ،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کیا گیا ا سپیل یا د ہے ۔ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ربادا نے کہا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کراسکتا ہے ۔یاد رہے کہ کیگسو ربادا 2014سے اب تک34ٹیسٹ میچوں میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔یو این آئی