انہدامی مہم پر حساس بیان دینے پرشہری گرفتار

 جموں// پولیس نے ایک ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے جموں میں انتظامیہ کی طرف سے حالیہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں مبینہ طور پر کچھ حساس اور قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔جموں پولیس نے 2022 کی ایف آئی آر 93 میں دفعہ 153A، 505، 295A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت محمد یوسف وانی ولد عبدالرزاق وانی ساکنہ لال چوک کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت آرمی گیٹ سنجوان کے قریب رہائشی ہے۔جموں پولیس نے ہر شہری سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارم پر بیانات شیئر کرنے سے پہلے سمجھداری سے الفاظ کا انتخاب کریں۔