انگلینڈ اور آسٹریلیا کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

ائوتھمپٹن /انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ساؤتھمپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی قیادت ایون مورگن کریں گے ۔ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق میزبان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کیرن، ٹام کیرن، جو ڈینلی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، عادل راشد اور مارک ووڈ شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں لیام لیونگ اسٹون اور ثاقب محمود ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلامیچ 11ستمبر ہوگا۔