جموں //انڈین ریڈ کراس کی ریاستی شاخ نے ریاست کے پانچ اضلاع میں ’فسٹ ایڈ ڈے ‘منایا ۔ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر ریڈ کراس کی جانب سے ریاست کے پانچ اضلاع جن میں جموں ،رام بن ،سرینگر بارہمولہ اور کپوڑاہ شامل ہیں میں کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے احتیاطی مشق کا اہتما م کیا جس کے دوران ممبران کو فسٹ ایڈ (ابتدائیطبی امداد )کے بارے میں بیدار بھی کیا گیا ۔ان اضلاع میں شامل رضا کار تنظیموں کے ممبران کو اس بیداری مہم و فسٹ ایڈ ڈے کے اہمیت کے بارے میں بھی بیدار کیا گیا ۔تاہم مذکورہ مہم کے دوران رضا کاروں کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی ۔ریاست میں ’روڈ ٹریفک حادثات ‘کے عنوان سے منعقد ہ ان پروگرام کے دوران سمپوزیم ودیگر پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیاتھا ۔ جن کے دوران سڑک حادثوں سے بچائوودیگر احتیاتی تدبیر کے بارے میں بھی ممبران و شروکاء کو بیدار کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ریاست میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ بوئز ہائر سکینڈری سکول جواہر نگر سرینگر میںمنعقد کی گئی جس کے دوران قومی سطح ماسٹر ٹرینر ریڈ کراس ڈاکٹر اٹیندر پال سنگھ بالی اور ایم ایس راتھر بھی موجود تھے ۔مذکورہ پروگرام کے دروان ہائر سکینڈری سکول میں فرضی مشق کیساتھ ساتھ دیگر بیداری و احتیاطی تدبیر کے بارے میں بھی طلباء و دیگر ممبران کو بیدار کیا گیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس راتھر نے طلباء ودیگر ممبران کا استقبال کر تے ہوئے مذکورہ مشق منانے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر انہوں نے تعلیمی اداروں اور ریڈ کراس کے درمیال بہترین تال میل قائم کرنے پرزور دیتے ہوئے کہاکہ ریڈ کراس کے رضا کار کسی بھی مشکل وقت میںبچائوکاروائیوں کیساتھ ساتھ ریلیف ودیگر امدادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔انہوں نے ڈگری سطح کے طلباء کی جانب سے ریڈ کراس میں شمولیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کرنا لازمی ہے ۔دوسری جانب صوبہ جموں کے آر ایس پورہ میں بھی اس سلسلہ میں پروگرام کا ہتمام کیا گیا ۔ ریجنل ریڈ کراس سیکرٹری دانش گپتا کی سربرائی میںگورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول آر ایس پورہ میں منعقد ہ اس پروگرام کے دوراٹیچروں کی بطور رضا کار رجسٹریشن بھی کی گئی اور یہ بھی طے پایا گیا کہ ان اندراج شدہ ٹیچروں کو ریڈ کراس کی جانب سے تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ سرحدی علا قوں میں عوام کو کسی مشکل وقت میں ابتدائی ریلیف پہنچا سکیں ۔اسی طرح گور نمنٹ ڈگری کالج کپوڑاہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بارہمولہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور ،گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ بانہال اور رام بن میں بھی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔
انڈین ریڈ کراس نے ابتدائی طبی امداد کا دن منایا
