جموں//گورنر این این ووہرا جو کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے صدر ہیں،نے سوسائٹی کی جموں وکشمیر برانچ کی 174ویں سٹیٹ منیجنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت راج بھون میں کی۔ صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔گورنر نے سوسائٹی کے لئے فنڈس جمع کرنے کی مقصد سے ریاست کے ہر ضلع بالخصوص لداخ اور وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات میں ریڈ کراس میلوں کے انعقاد پر زور دیا۔ میٹنگ میں ہوائی اڈوں ، ریلوے سٹیشنوں اور ہوٹلوں میں عطیات جمع کرنے کے لئے صندوقچے نصب کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیااور چیف سیکرٹری کوسرکاری ملازمین سے رضاکارانہ طور عطیات کے لئے ہدایت جاری کرنے کے لئے کہا گیا۔ گورنر نے گزشتہ برس سوسائٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ابتدائی طبی امدادکاتربیتی پروگرام بڑے پیمانے پر شروع کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوںنے چیف سیکرٹری کو کمرشل ڈرائیوروں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی کے لئے ابتدائی طبی امداد میں تربیت کو لازمی قرار دینے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اے ڈی جی پی پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھی ہدایت کی وہ پولیس ٹریننگ سکولوں میں پولیس عملے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کریں تاکہ ہنگامی حالات میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔گورنر نے مہلک بیماریوں میں مبتلا نادار بیماریوں کے علاج و معالجہ کے لئے رقومات کی فراہمی کے لئے ادارہ سازی کی ہدایت دی۔ چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ اب ارکان اسمبلی کانسچونسی ڈیولپمنٹ فنڈ میں سے 10لاکھ روپے تک کی رقم مہلک بیماریوںمیں مبتلا نادار بیماریوں کے علاج و معالجہ پر صرف کرسکتے ہیں ۔جنرل سیکرٹری آئی آر سی ایس سے کہا گیا کہ وہ ضلع سطح پر بلڈ بینکوں کے قیام کے لئے ایک پروجیکٹ رپورٹ جو لازمی کارروائی کے لئے نیشنل ہیڈ کوارٹرس آئی آر سی ایس نئی دلی کو بھیجا جائے گا۔ریڈ کراس سرگرمیوں کو بامعنی بنانے پر زور دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ریڈ کراس مہم میں بھاری پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بنا کر رضاکاروں کی ایک بڑی کھیپ تیار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی کہ وہ آئی آر سی ایس کے لئے رقومات کی فراہمی کے وسائل کو توسیع دینے کے لئے سی بی ایس ای سکولوں کے طلاب کو جے آر سی / وائی آر سی کے طور پر درج کرنے کے لئے کہا گیا۔ ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سوسائٹی کی انسان دوست خدمات کے لئے وسائل کو متحرک کرنے کے لئے موافق ماحول قائم کریں اور ساتھ ہی ضلع سطح پر ریڈ کراس میلوں کا انعقاد کریں۔گورنر نے کمشنرمحکمہ تعمیرات عامہ کو سرینگر میں ریڈ کراس بھون کی تعمیر کا فوری طور جائزہ لینے کے لئے کہا۔انہوںنے بھون کی تعمیر کا کام مزید کسی تعطل کے شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوںنے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کشمیر کی موجودہ عمارت کو چالو کرنے کے لئے بھی کہا ۔رضاکاروں کو انعامات سے نوازنے کے لئے ایس ایم سی نے پالیسی مرتب کی ہے جس کے مطابق جنرل سیکرٹری آئی آر سی ایس کو ان ریڈ کراس رضاکاروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی جو انسان دوست خدمات انجام دینے کے لئے انعامات کے مستحق ہیں۔ گورنر نے آئی آر سی ایس اعزازی جنرل سیکرٹری کو ریاستی اور ضلع سطحی ڈزاسٹر ریسپارنس ٹیموں کی تربیت کے لئے سالانہ کیلنڈر مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع کمیٹیاں کسی بھی نوعیت کے آفات سے نمٹنے کے لئے بہتر طورتیار ہونی چاہئیں۔ڈویژنل کمشنروں کو آئی آر سی ایس نیشنل ہیڈ کوارٹرس نئی دلی اور دیگر اداروں سے موصول کئے گئے امدادی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لئے معقول جگہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ اس نوعیت کے سٹور ایسے مقامات پر واقع ہونے چاہئے جو بوقت ضرورت بہتر طور استعمال میں لایا جاسکے ۔جن اوشدھی سکیم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے جن اوشدھی جنرک ڈرگ سٹور وں سے عام ادویات کی مقررہ قیمتوں پر دستیاب کے بارے میں جانکاری عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ریاست میں ریڈ کراس سوسائٹی چلا رہی ہے۔آئی آر سی ایس کے اعزازی جنرل سیکرٹری نے ایس ایم سی کو مالی سال 2016-17ء کے لئے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی جن میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی ضرورت کے وقت رضاکاروں کی عام لوگوں تک پہنچ میں اضافہ کرنے کے لئے سیف ایکسس فریم ورک ، یوتھ پروجیکٹ جو کہ طلاب بالخصوص طالبات میں ابتدائی طبی امداد معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔پروجیکٹ کے تحت طالبات کو ابتدائی طبی امداد کی جزیات میں تربیت دی جائے گی ۔ تربیت دینے کے علاوہ پانی ، حفظان صحت جیسے معاملات کے بارے میں جانکاری میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کے لئے ریاست کے دو اضلاع کے دو دیہات کو منتخب کیا جائے گا۔جموں وکشمیر سٹیٹ برانچ نے مختلف محکموں میں ملازمین کو کام کاج کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیت دینی شروع کی ہے۔چیف سیکرٹری ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری تعلیم، کمشنر سیکرٹری خزانہ، صوبائی کمشنر جموں ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ ، اے ڈی جی پی ایچ کیو جے اینڈکے ، ایم جی میڈ ،آئی جی بی ایس ایف جموں ، سانبہ ، ادھمپور ، کٹھوعہ ، ریاسی ، پونچھ اور جموں کے ڈپٹی کمشنر اں کے علاوہ پروفیسر نصرت اندرابی ، اے ایم میر ، پروفیسر محمد عبداللہ چارو، پریم گپتا ، وائی وی شرما، سیما شیکھر کھجوریہ، آئی آر سی ایس ، کی سٹیٹ منیجنگ کمیٹی کے ارکان نے میٹنگ میں شرکت کی۔