انڈین انٹرنیشنل ماڈل یونائٹڈ نیشنزکانفرنس میں

سرینگر//دہلی پبلک اسکول بڈگام نے انڈین انٹرنیشنل ماڈل یونائٹڈ نیشنز کانفرنس کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا لوہا منوالیا۔دہلی پبلک اسکول بڈگام کے ڈیلی گیشن میں گیارہویں جماعت کے زیدمیر،وینیسامنیر،اورنویں جماعت کے عاطف امین شامل تھے۔زیدمیراور وینیسامنیر نے یونائیٹڈ نیشنزہیومن رائٹس کمیشن میں بہترین ڈیلی گیٹ کا ایوارڈ حاصل کیا،جبکہ عاطف امین کا نام انٹرنیشنل پریس فوٹوگرافی کمیٹی میں زبانی طور لیاگیا۔دہلی پبلک اسکول بڈگام کی ٹیم کی بہتر کارکردگی کوشاندار طریقے سے سراہا گیا۔اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک کے800سے زائد اسکولی بچوں نے شرکت کی۔   انڈین  انٹرنیشنل ماڈل یونائٹڈنیشنزدنیا کی بڑی یونائیٹڈ نیشنزآرگنائزیشن ماڈل ہے اور اس کے رابطے وزارت خارجہ ،حکومت ہند کے علاوہ اقوام متحدہ کے ساتھ بھی ہیں۔اس کا مقصد شرکاء کو اقوام متحدہ، بین الاقوامی تعلقات عامہ،سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔ اس میں شرکاء کسی ملک کے سفارتکار یا غیرسرکاری تنظیم کے رکن کا رول اقوام متحدہ کے سیشن کی نقالی کرتے ہوئے  ادا کرتے ہیں۔