عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ مانٹینیئرنگ سال 2024-25 کے لیے اپنے منصوبہ بند 6 واٹر اسکیئنگ کورسز میں 166 طلبہ کی کامیاب تربیت کا اعلان کیاہے۔ منظور شدہ کل 150 نشستوں (ہر کورس میں 25 نشستیں) کے باوجود، کورسز کی زیادہ مانگ کے نتیجے میں پورے ہندوستان سے 166 پرجوش طلبا کو تربیت دی گئی۔یہ کورسز 11 جولائی سے 9 اگست 2024 تک ڈل اور نگین جھیلوں، سرینگر پر بیک وقت منعقد کیے گئے، جو تمام شرکا کے عزم اور جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ 31 جولائی سے 9 اگست 2024 تک کرائے گئے آخری دو کورسز کی گریجویشن تقریب میں، جس کا اختتام 9 اگست کو ہوا۔آخری دو کورسز میں بیسک کورس میں 43، انٹرمیڈیٹ کورس میں 7 اور ایڈوانسڈ کورس میں 2 طلبا تھے۔آئی آئی ایس ایم طلبا کی طرف سے دکھائی جانے والی دلچسپی اور جوش کی قدر کرتا ہے اور ایڈونچر اسپورٹس میں معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔