انڈیا فرسٹ سٹارٹ اپ کنکلیو

سرمایہ کاروں کااسٹالزکادورہ

نئی دہلی//آل انڈیا کونسل فار روبوٹکس اینڈ آٹو میشن ( اے آئی سی آر اے ) کی طرف سے ہوٹل لی میریڈئین نئی دہلی میں انڈیا فرسٹ سٹارٹ اپ کنکلیو اور ایوارڈز 2022 دہلی باب کا انعقاد کیا گیا۔ جموں و کشمیر پویلین خصوصی طور پر جموں اور کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او )، صنعت و تجارت کے محکمہ کی سرپرستی میں جموں و کشمیر سے 15 اسٹارٹ اپ /ٹیک کمپنیوں نے اس میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، حکومت کے ایم ایس ایم ای کے وزیر اوم پرکاش ، ایم پی ڈاکٹر کرن بیدی ، سابق ایل جی پڈوچیری راجیش پاتھک ، سیکرٹری ٹی ڈی پی محکمہ سائینس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف انڈیا نے شرکت کی ، جنہوں نے جے اینڈ کے پویلین میں سٹالز کا دورہ کیا ۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کی منیجنگ ڈائریکٹر انکیتا کار نے جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے روشن دماغوں کے ذریعے نافذ کئے جانے والے خیالات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ’’ عمل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو متعلقہ بنانے کیلئے جے کے ٹی پی او نے جموں اور کشمیر میں اسٹارٹ اپس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو ظاہر کرنے کیلئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں ‘‘ ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مختلف سرمایہ کاروں نے جے اینڈ کے پویلین کا دورہ کیا اور جے اینڈ کے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی جس میں تمام شرکاء نے اپنے وژن اور سٹارٹ اپس میں استعمال ہونے والی جدید آئی ٹی مداخلتوں کی وضاحت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ یہ ٹارگٹ گروپس کیلئے انتہائی مفید ہو گا ۔ کنکلیو کا بنیادی ایجنڈا ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ مل کر کام کریں اور ایسی شراکتیں بنائیں جو دونوں اسٹیک ہولڈرز کیلئے فائدہ مند ہوں ۔ یہ نئے دور کے اسٹارٹ اپس کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ انہیں انڈسٹری کے بہترین کاروباری رہنماؤں اور روشن ذہنوں کے ساتھ جڑنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں تا کہ وہ یہ جان سکیں کہ ان کے کاروبار کی ترقی کو کیسے فروغ دیا جائے ۔ جے اینڈ کے اسٹارٹ اپس نے  جے کے ٹی پی او کے ذریعہ بنائے گئے راستوں اور مواقع کیلئے جے اینڈ کے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔