انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے،7ہلاک ،85زخمی ، ہزاروں عمارتوں کو نقصان

جکارتا: انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں 7 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوگئے۔زلزلے کا مرکز 70 کلومیٹر دور سماترا صوبے میں تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلے میں ہزاروںمکانات زمین بوس ہوگئے اور سڑکوں پر درارڑیں پڑ گئیں۔ مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کی شدت کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسکول، مکانات اور عبادت گاہوں سمیت 10ہزارسے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران مختلف مقامات پر تودے گرنے کے واقعات بھی پیش ئے اور جزیرے کے مغربی ضلع میں بہت سے مکانات مٹی کے نیچے دب گئے۔