انڈونیشیا میں زلزلہ

 جکارتہ//یو این آئی//انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور اس کے مضافاتی صوبوں میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 900 سے زیادہ عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔حکام نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی ہے ۔محکمہ موسمیات، موسمیاتی وجیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع پنڈگلانگ میں سمور تحصیل سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق بانٹین اور مغربی جاوا صوبے کے کچھ اضلاع میں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ دار الحکومت جکارتہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے اور دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔