انڈونیشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے 2 افراد کی موت

 جکارتہ//انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں کل نصف شب سے کچھ وقت پہلے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے .ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز 'تسی کملیہ 'سے تقریبا 52 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح سے 92 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا. انڈونیشیا کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے سنامی ارلی وارننگ سسٹم فعال ہو گئی ہے اور احتیاط کے طور پر کچھ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے ۔مشرق اور مغربی جاوا میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان ستوپو پوروو نگروھو نے آج بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں. وہیں وسطی جاوا میں ایک اسپتال سمیت سو سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تباہ شدہ بے نیمس اسپتال سے تقریبا 70 مریضوں کو محفوظ نکال لیا گیا اور انہیں خیموں میں پناہ دیا گیا ہے . انہوں نے اپنے ٹویٹر پر نقصان پہنچنے والی عمارتوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں. انڈونیشیا کے موسم اور ارضیات ایجنسی نے بتایا کہ مغربی جاوا کے جنوب میں ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 5.7 تھی۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کی وجہ سے سنامی کے آثار نہیں ہیں. جاوا انڈونیشیا کی سب گنجان آبادی والا جزیرہ ہے جہاں 25 کروڑ کی آبادی والے اس ملک کے آدھے سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔یو این آئی