انڈور سٹیڈیم گول پر تعمیراتی کام ٹھپ | لاکھوںروپے خرچنے کے با وجود تعمیری کام شروع نہیں ہورہاہے

زاہد بشیر

گول//گول میں موئلہ کے مقام پر انڈور سٹیڈیم پر سالہا سال سے کچھوے کی رفتار سے تعمیری کا م چل رہا ہے ۔کئی مرتبہ مہینوں اور برسوں تک اس کا تعمیری کام بند رہا اور اب پھر سے قریباً ایک سال سے اس پر کوئی تعمیری کام نہیں ہو رہا ہے ۔ عمارت پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ، لوگوں نے مفت میں زرعی اراضی اس سٹیڈیم کے لئے وقف کی لیکن اس کے با وجود اس پر کوئی تعمیری کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس پر نا معلوم وجوہات کی بناء پر کام بند پڑا ہوا ہے اور اس پر کوئی تعمیری کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے ۔

اگر چہ کئی مرتبہ محکمہ کھیل کود کے ضلع آفیسران و گول کی انتظامیہ نے بھی اس کا جائزہ لیا اور ہر وقت جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی لیکن اس کے با وجود اس سٹیڈیم پر کوئی تعمیری کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے ۔ اس کے لئے رابطہ سڑک جو کہ مقامی لوگوں نے دی لیکن مقامی لوگوں کو بھی اس زرعی اراضی کا کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انڈور سٹیڈیم پر تعمیری کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رابطہ سڑک میں جو غریب عوام کی اراضی اور درختان آئے ہوئے ہیں اس کا معاوضہ دیا جائے تا کہ یہاںپرروزگار مہیا ہو سکے ۔