انڈور سٹیڈیم میں21ویںسُکئے چمپئن شپ جاری | ترال کے6کھلاڑیوں نے طلائی تمغے جیت لئے

سرینگر//انڈور سٹیڈیم سرینگر میں3روزہ 21ویں سکے چمپئن شپ 2021کے دوسرے روز بھی مقابلے جاری رہے جس کے دوران ترال کے 6کھلاڑیوں نے طلائی تمغے جیت لئے۔ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب 25 فروری سے راجستھان میں منعقدہ قومی سطح کے سکے چمپئن شپ کیلئے کیا جائے گا۔ سنیچر کو انڈور سٹیڈیم میں شروع ہوئے سکے چمپئن  شپ مقابلوں میں وادی تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔ آج یعنی سوموار کو چمپئن شپ کاآخری دن ہے۔ لینو مارشل آرٹ اکادمی ترال کے کھلاریوں نے بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرکے طلائی تمغے حاصل کئے جن میں شیخ محمد ابرار الحق نودل ترال، راحل یوسف خان لرو ترال، عبدل معاون لرو ترال ،شاہد یوسف، ظہور احمد، پانزو،حارث نظیر شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی تمغے حاصل کئے۔ چمپئن شپ تقریب میں گرینڈ ماسٹر میر نذیر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں تمغے تقسیم کئے۔ جموں و کشمیر سکے  ایسوسی ایشن کے آرگنائزنگ سیکریٹری وسیم بیگ نے کہا کہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں چمپئن شپ میں حصہ لیا۔" انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سوموار تک جاری رہے گی اور جو کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کا انتخاب 25 فروری سے راجستھان میں منعقدہ قومی سطح کے اسکائی چیمپین شپ کیلئے کیا جائے گا۔