انڈس لائٹ کمپنی کی سرینگرمیں سالانہ میٹنگ | کمپنی کی جانب سے 7نئی اشیاء بازار میں متعارف

سرینگر//انڈیا کی معروف ایل ای ڈی بلب بنانے والی کمپنی ’’انڈس لائٹ ‘‘ کی جانب سے اتوار کے روز سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈسٹریبیوٹرس کی سالانہ میٹنگ منعقدکی ہے جس میں تینوں علاقوں جموںکشمیر اور لداخ کے ڈسٹریبیوٹرس نے شرکت کی ہے ۔میٹنگ کی صدارت کمپنی کے ڈائر ایکٹر رام کمار نے کی ہے ۔ اس دوران کمپنی کی جانب سے7پروڈکٹس کو بازار میں متعارف کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران بہتر کام کرنے والے ڈیلران کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس دوران جموںو کشمیر اور لداخ کے لئے سرینگر میں موجود سپر سٹاکسٹ برائے انڈس لائٹ سٹار ویلی سولرس کرن نگر سرینگرکے سی ای او محمد یونس ملہ نے یہاں مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے نئے اشیاء کے ساتھ ساتھ ڈیلران کو مختلف نوعیت کے سوالوں کا جواب دینے کے ساتھ اشیاء سے متعلق جانکاری دی ہے ۔ محمد یونس ملہ نے بتایا کہ انہوں نے ’’مسکٹو کلر‘‘سمیت7نئے اشیاء بازار میں متعارف کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس کچھ ایسے روشنی دینے والے آلات موجود ہیں جو بجلی سے محروم علاقوں کے لوگوںکے ساتھ ساتھ سکولی بچوں کے لئے کار آمد ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا ٹارگٹ وہ علاقے ہیں جہاں بجلی ابھی تک نہیں پہنچی ہے اور وہاں کے لوگوں کے لئے ہمارے پاس مناسب نرخوں پر متعدد اشیاء دستیاب ہیں جن سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ‘۔کمپنی کے ڈائر ایکٹر پریم کمار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کامیاب رہی ہے جس میں تینوں علاقو ںسے تعلق رکھنے والے ڈیلران نے شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا ’’ہماری کوشش ہے کہ جموںو کشمیر کو کار بار کے اعتبار سے اول نمبرپر لانا ہے ۔