انڈر19 نیشنل ٹینس بال ٹورنارمنٹ

بارہمول//ڈسٹرکٹ ٹینس بال کرکٹ ایسوسیشن بارہمولہ کے ضلعی سیکریٹری نذیر احمد لون نے جموں کشمیر یو ٹی جونیئر U/19  نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے تمام کھلاڑیوں بلخصوص ضلع بارہمولہ سے منتخب ہوئے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ۔اپنے پیغام میں ضلعی سیکریٹری ٹینس بال کرکٹ ایسوسیشن بارہمولہ نذیر احمد لون نے کہا کہ یہ انکی محنت کا نتیجہ ہے جو آج یہ کھلاڑی اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ضلع بارہمولہ سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے لڑکوں کے زمرے میں ، ابرار حمید ، فیضان حمید ،لڑکیوں کے زمرے میں ، اطہر مئی الدین، فاطمہ گل ، سید آسیہ شامل ہیں ۔اس نیشنل ٹورنامنٹ کا آغاز چھ مارچ تا نو مارچ 2022 کو دربنگاہ بہار میں ہوگا ۔