انڈر 19 ورلڈ کپ | ہندوستان نے پانچویں مرتبہ خطاب جیتا ، انگلینڈ کو روندا

اینٹیگا // ہندوستان نے ریکارڈ 5ویں بارانڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم 189 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ تیز گیند باز راج باوا نے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ فائنل میں کسی گیند باز کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روی کمار نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہندوستان نے 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ کپتان یش دھول ورلڈ کپ جیتنے والے دہلی کے تیسرے کپتان ہیں۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی اور انمکت چند بھی خطاب اپنے نام کر چکے ہیں۔ انگلش ٹیم دوسرا خطاب جیتنے سے محروم رہی۔190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہو سکا۔ انگکرش رگھوونشی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 278 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد ہرنور سنگھ اور نائب کپتان شیخ رشید نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی۔ دونوں نے سکور کو 49 رنز تک پہنچا دیا ، لیکن ہرنور پھر بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور 21 رنز بناکر بعد آؤٹ ہو گئے۔شیخ رشید اور یش دھول نے اسکور کو 95 رنز تک پہنچایا۔ لیکن اس کے بعد دونوں جلدی جلدی آوٹ ہو گئے۔ راشد نے سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 84 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے لگائے۔ وہیں دھول 32 گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسکور 4 وکٹوں پر 97 ہو گیا۔ 4 وکٹیں گرنے کے بعد نشانت سندھو اور راج باوا نے مورچہ سنبھالا۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کیلئے نصف سنچری پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو جیت کے قریب لادیا۔ دونوں نے 67 رنز جوڑے۔ راج باوا 54 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کوشل تامبے ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ سندھو 50 اور دنیش بانا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بانا نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ٹیم نے 91 رنز اور 7 وکٹیں گنوا دیں۔ ایسے میں ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 100 رنز پر سمٹ جائے گی ، لیکن جیمز ریو (95) نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھال لیا۔ راج باوا نے 9.5 اوور میں 31 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔ روی کمار نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
 
 
 

بھارت کی جیت پر ایل جی منوج سنہا کی مبارکباد 

جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے  فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا جو COVID-19 پھیلنے سے تقریبا پٹری سے اتر گیا تھا۔منوج سنہا نے ٹویٹر پر لکھا، "آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو بہت بہت مبارک ہو، ہمارے تمام نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی! پوری قوم کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے‘‘۔
 
 
 

بی سی سی آئی ہر رکن کو 40-40 لاکھ روپے دیگا

نئی دہلی//بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے لے کرآل راؤنڈر یوراج سنگھ سمیت کرکٹ برادری نیانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت کے لئے یش دھل کی سربراہی والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ہندوستان ہفتہ کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ چیمپئن بن گیا۔  بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لئے فی کھلاڑی 40 لاکھ روپے اور ہر سپورٹ اسٹاف کے لیے 25 لاکھ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ٹویٹ کیا’’ انڈر 19 ٹیم اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکٹرز کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد۔ ہماری طرف سے 40 لاکھ نقد انعام کا اعلان تعریف کا ایک چھوٹا سا تحفہ ہے ‘‘۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا’’آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر بوائز ان بلیو کو مبارکباد۔ یہ تمام روکاوٹوں کے خلاف بہت ہی خاص وی وی ایس لکشمن کی جیت ہے۔ ہمارے ہر نوجوان نے اس مشکل وقت میں ضروری ٹیمپرامنٹ دکھایا ہے‘‘۔ یوراج نے ٹویٹ کیا’’ بوائز ان بلیو اور پورے ملک کو  انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے کے لئے مبارکباد۔ روی کمار اور راج باوا کے شاندار سپیل۔ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، لڑکے اچھا کھیلے۔