انڈر 19کبڈی چمپئن شپ دھیری رلیوٹ سکول نے جیت لی

منجا کوٹ //راجوری ضلع میں جاری انڈر 19کبڈی چمپئن شپ میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ نے جیت لی۔راجوری میں جاری ضلع سطح ٹور نامنٹ کے فائنل میں دھیری رلیوٹ کی ٹیم نے فائل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نامی کرلی ۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ نے یوٹی سطح انڈر 17والی بال ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کرلیا تھا ۔ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یوم آزادی کے موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعزاز سے نوازیں گے۔