انڈر سیکریٹری عہدے کے اُوپر سبھی افسران کیلئے یوم آزادی تقاریب میں شمولیت لازم

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کو انڈر سیکریٹری عہدے کے اُوپر سبھی افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر اور جموں میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقاریب میںاپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے ”یوم آزادی ایک اہم قومی تقریب ہے
۔یہ ہر سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ15اگست کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں شامل رہے کیونکہ یہ دن ہمارے دیس کی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے“۔
سرکیولر کے مطابق”مرکزی زیر انتظام علاقے میں انڈر سیکریٹری عہدے کے سبھی افسران جو سرینگر میں ہیں یا جموں میں، کو چاہئے کہ وہ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم سرینگر یا پریڈ گراونڈ جموں میں اپنی حاضری کو اپنا فرض سمجھ لیں“۔
سرکیولر کے مطابق غیر حاضر رہنے والے کو اپنے سے بڑے افسر سے باضابطہ رخصت لینی ہوگی۔سبھی انتظامی سیکریٹریوں،محکموں کے سربراہان،منیجنگ ڈائریکٹروں/ چیف ایگزیکٹیوزکو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت سبھی افسران کو ان تقاریب میں حاضری کو یقینی بنائیں۔
اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملازمین کیلئے گاڑیوں کا خاطر خواہ انتظام رکھیں۔