سرینگر// حکومت نے محکمہ بجلی کے ایک انچارج چیف انجینئر کو لداخ ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا۔ سرکار نے سیکریٹریٹ گزیٹیڈ سروس کے6 افسران کو سنیئر سکیل میں شامل کرنے اور ایک کو سنیئر پرائیوٹ سیکریٹری کے طور پر ترقی دینے کو منظوری دی۔جمعہ کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میںمحکمہ بجلی کے انچارج چیف انجینئر غلام رسول کھانڈے کو مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ میں دستیاب جگہ پر مزید تقرری کیلئے ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا ہے۔ لداخ میں ڈیپوٹیشن پر رہنے کے دوران انکے اصل محکمہ میں ہی ترقی ہوگی جبکہ لداخ میں دستیاب تمام مراعات حاصل ہونگے۔ مذکورہ افسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ مزید ڈیوٹی کیلئے فوری طور پر لداخ کے عمومی انتظامی محکمہ میں حاضری دیں۔ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق محکمانہ سربراہوں کے پرائیوٹ سیکریٹریوں(گزیٹیڈ سروس) میں شامل شاہینہ اختر کی ترقی کو18جنوری سے منظوری دی گئی اور سنیئر پرائیوٹ سیکریٹری بنایا گیا۔ حکومت نے ’این ایف ایس‘ کے تحت جموں کشمیر سیکریٹریٹ(گزیٹیڈ) سروس سکینڈ کے تحت6افسران فاروق احمد ، شکیل حسین، مشتاق احمد وانی، راکیش شرما اور مرزا شاہد علی بیگ کو یکم جولائی2021اورترلوکی ناتھ کول کو ایکم جنوری2022سے سنیئر سکیل میں شامل کیا ۔