شوپیان// جنوبی کشمیر انٹر کالج ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میںگورئمنٹ ڈگری کالج ترال نے کل 11ویں اوور میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جی ڈی سی اننت ناگ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کا انعقاد امتیاز میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیاں نے کیا تھا۔پرنسپل آئی ایم جی ڈی سی شوپیاں پروفیسر بشیر احمد ڈار کی صدارت میں منعقدہ میچ کے بعد تقریب میں شرکاء میں ٹرافیاںاورتمغے تقسیم کئے گئے۔مہمانوں اور شریک ٹیموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر بشیر احمد ڈار نے فزیکل ڈائریکٹر سید لطیف اور کالج کی اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔بعد ازاں انہوں نے مہمانوں اور ٹورنامنٹ میں شامل عہدیداروں کو یادگاری نشانات پیش کئے۔ انہوں نے عبید نثار اور فرحت حسین کو بالترتیب مین آف میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا۔ رنر اپ اور جیتنے والی ٹرافی بالترتیب جی ڈی سی ترال سے عبید نثار اور جی ڈی سی اننت ناگ سے فرحت حسین کو دی گئی۔