انٹر ڈسٹرکٹ کھو کھومقابلے بارہمولہ نے انڈر 17گرلز چیمپئن شپ جیت لی

عظمیٰ نیوز سروس

شوپیان// ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ نے ایک بار پھر انڈر 17 لڑکیوں کے بین ضلعی صوبائی سطح کے کھو کھو ٹورنامنٹ کا چیمپین بن کر کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ضلع شوپیاں میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ایک سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بارہمولہ کا مقابلہ ڈسٹرکٹ بڈگام سے ہوااور بالآخر فتح حاصل کی۔جتیندر سنگھ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بارہمولہ نے فاتح ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے دلی مبارکباد پیش کی۔یہ جیت نہ صرف ضلع بارہمولہ کی عزت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور فروغ دینے کے لیے خطے کے عزم کو بھی واضح کرتی ہے۔