انٹر نیٹ اور ریل سروس معطل

 سرینگر/گلزارصوفی/ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کی بنا پر سرینگر اور بانہال کے درمیاں ریل سروس جمعہ کومعطل کی گئی ۔ شمالی کشمیر ریلوے کے چیف ایئریا منیجر اے کے جین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ”سرینگر اور بانہال کے درمیاںپلوامہ،اسلام آباد اور قاضی گھنڈ کے روٹوں پر چلنی والی سبھی ٹرینوں کو جمعہ کے روز سیکورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا تاہم وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے درمیان ریل سروس معمول کے مطابق چلتی رہی ۔ دریںاثناءسرینگر رنگریٹ میں گذشتہ رات فورسز کی فائرینگ سے ہلاک ہوئے نوجوان کی ہلاکت کے بعد حکام نے جمعہ کو تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کی تاہم ٹوجی سروس چالو رہی۔ وادی میںانٹرنیٹ کی معطلی اور الیکٹرانک کرفیو کا نفاظ عمل میں لانا اب روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔