انٹر نیشنل سکول منجا کوٹ میں پروگرام کا انعقاد

منجا کوٹ //انٹر نیشنل سکول منجا کوٹ میں فوج کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران تعلیمی شعبہ میں معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس دوران فوجی آفیسران نے زیر تعلیم بچوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ محنت و لگن کیساتھ کام کریں تاکہ آئندہ وہ ملکی ترقی میں اپنا رول ادا کرسکیں ۔انہوں نے بچیوں کی تعلیم کیلئے والدین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں معاشرے کی ترقی کیلئے لڑکیوں کو بیدار اور تعلیم یافتہ بنانا ضروری ہے ۔اس دوران شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے جبکہ مکینوں و سٹاف ممبران نے فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس عمل کو جار ی رکھا جائے گا ۔