منجا کوٹ //انٹر نیشنل سکول منجا کوٹ میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران سکول میں زیر تعلیم سنیئر کلاس کے بچوں کو الوداعی کیا گیا ۔اس تقریب کے دوران سکولی بچوں کیاتھ ساتھ سٹاف ممبران نے سنیئر کلاس کے بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک تعلیمی میدان میں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی وہ مذکورہ شعبہ میں بہترین کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین و علاقہ کا نام روشن کریں گے ۔اس دوران سکول کے چیئر مین و پرنسپل نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ محنت و لگن کیساتھ تعلیم حاصل کریں ۔