انٹرنیشنل یوتھ ڈے

  ادہم پور//رڈربن کلب گورنمنٹ کالج ادہم پورمیں انٹرنیشنل یوتھ ڈے منانے کےلئے جے اینڈکے سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں بیداری پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کونشہ سے دوررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان صحت مندرہیں اورایڈس جیسی بھیانک بیماریوں کاشکارنہ ہوں۔اس موقعہ پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹرچندرپرکاش نے طلباءکومشورہ دیاکہ وہ منشیات سے دوررہیں اوران سماجی برائیوں کے خلاف جنگ لڑنے میں اپنارول اداکریں۔ایس ایس پی رئسی بٹ نے ریسورس پرسن کے طورپرلیکچردیااورڈرگس کے مضراثرات کے بارے میں طلباءکوجانکاری دی گئی۔