انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل کے اہتمام سے کپرن میں بیداری سمینار

 ڈورو//انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل کے ریاستی یونٹ کی جانب سے کپرن میں بیداری سمینار منعقد ہوا ۔سیمنار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایم آرمہماگی نے نوجوانوں کو آگے آکر قوم کی تعمیر میں شرکت کر نے کی اپیل کی ۔اُنہوں نے سماجی بدعات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کو بیدار ہونے کی اپیل کی ۔اُنہوں نے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر غریب کنبوں کو سرکاری مراعات سے محروم رکھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہو ئے اُنہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔