انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتا ہوں:ڈو پلیسی

یو این آئی

ابوظہبی// جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا کہ وہ ٹی -20 ورلڈ کپ سے قبل ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ٹیم کے روب والٹر سے بات کی ہے۔ڈو پلیسی نے ابوظہبی ٹی۔10 لیگ میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چند سالوں سے اس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم نے اگلے سال ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے توازن کے بارے میں بات کی ہے۔ اس کے علاوہ نئے کوچ کے ساتھ اور بھی بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈو پلیسس نے آخری بار تین سال قبل 2020میں ٹی۔ٹوئنٹی اور فروری 2021میں اپنا آخری بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ ڈو پلیسی ڈومیسٹک سطح کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسی سال آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کے لیے کھیلتے ہوئے ڈو پلیسی نے 14 میچوں میں 730 رنز بنائے۔ وہ اس سال آئی پی ایل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے۔