انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ: سچن تنڈولکر کپتان ہوں گے

Indian cricketer Sachin Ramesh Tendulkar acknowledges the crowd ahead of play between US Serena Williams and Slovakia's Dominika Cibulkova during the Wimbledon Tennis Championships at the All England Tennis Club, in southwest London, on June 26, 2010. AFP PHOTO / GLYN KIRK

یو این آئی

نئی دہلی//سچن تندولکر 17 نومبر سے 8 دسمبر تک ہونے والی انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ 2024 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ پہلی بار منعقد ہونے والی اس کرکٹ لیگ میں ہندوستن، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹی۔ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والی اس لیگ کے میچز نوی ممبئی، لکھنؤ اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے ۔ اس لیگ میں کرکٹ لیجنڈز برائن لارا، کمار سنگاکارا، شین واٹسن، آئن مورگن اور اپنے وقت کے بہترین فیلڈر جونٹی رہوڈز اپنی اپنی ٹیموں کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے ۔ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ شروع کرنے کا خیال سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کی کوششوں کے بعد آیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں 18 میچ کھیلے جائیں گے جس میں کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 90 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے ۔