اننت ناگ: 32 ملازمین غیر حاضر کے خلاف کاروائی کے احکامات

 
سری نگر//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع میں غیر حاضر پائے گئے 32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق، اے ڈی سی اننت ناگ غلام حسن شیخ کے ساتھ دیگر افسران کی حاضری چیک کرنے کے لیے مختلف دفاتر میں اچانک معائنہ کیا۔
 
اسی دوران32ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کے علاوہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔