سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدوورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران گولیوں کے تبادلے کا یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جی این ایس نے لکھا ہے کہ فورسز نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔