اننت ناگ کا لاپتہ شہری جموں سے باز یاب

 سرینگر//اننت ناگ پولیس نے ہا پت ناڈ کے لاپتہ شخص کو جموں سے باز یاب کرکے اُسے وارثین کے سپرد کیا۔مذکورہ شہری کادماغی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ 4جنوری2018 کوعیشمقام تھانہ میں محمد عبداللہ خان ساکن ہاپت ناڈ ناگبل نے تحریری درخواست دی تھی کہ اُس کا بھائی    فا رو ق ا حمد جسکا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے29 دسمبر 2017 سے لاپتہ ہے ۔پولیس نے گمشدگی رپورٹ درج کرکے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کی ۔پولیس کی انتھک کوشش کی بدولت لاپتہ شخص کو بالآخر جموں سے باز یاب کیا گیا اوروارثین کے سپرد کیاگیا۔