سرینگر//قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر اننت ناگ پولیس نے تحصیلدار کے ہمراہ مٹن علاقے میں بازاروں کا معائنہ کیا ۔ چیکنگ اس مقصد سے عمل میں لائی گئی تاکہ کالا بازاری کرنے والوں پر نظر گزر رکھی جاسکے اور اُس کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیاء معیارکے مطابق صارفین کو فروخت کی جائیں۔ اننت ناگ پولیس نے دکانداروں سے تاکید کی کہ وہ نرخ ناموں کو آویزاں رکھیں اور سرکاری احکامات کے مطابق اشیائے خورد نوش کی چیزیں فروخت کیا کریں ۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
اننت ناگ پولیس نے مٹن کے بازاروں کا معائنہ کیا
