اننت ناگ میں 4نقب زن گرفتار،مال مسروقہ بر آمد

اننت ناگ //اننت ناگ میں پولیس نے قصبہ میں سرگرم چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیت کاسامان بر آمد کیا ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت عاصف احمد ملک ساکن اولڈ عیدگاہ، شبیر احمد بٹ ساکن آنچی ڈورہ،اویس احمد صوفی ساکن جنگلات منڈی اورفیصل نذیر ملک ساکن سرنل کے طور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ گروہ ضلع میں چوری کے متعدد واقعات میں ملوث ہے اور انکے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس نے ماجد احمد ریشی ساکن پشو محلہ اور ہلال احمد لون ساکن ہانگری پورہ کو چوری شدہ سامان خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔