اننت ناگ میں 2افراد ہیروئن اور شراب سمیت گرفتار

سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے سنگم اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص سے تلاشی کے دوران 10گرام ہیروئن اور 12 کوڈین بوتلیں برآمد کرلیں۔مذکورہ شخص کی شناخت توصیف احمد پرے ساکن پج ٹینگ بجبہاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر202/2021  بجبہاڑہ تھانہ میںدرج کیاگیا۔ لوگوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے حمایت دینے پر رضامندی ظاہر کی ۔پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشی سے متعلق آگے آئیں۔ ادھر اننت ناگ پولیس نے ایک شخص کو غیر قانونی شراب سمیت گرفتارکیا۔ مٹن تھانہ نے کیربل  مٹن کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔  دوران تلاشی اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 40 بوتلیں برآمدکر لیں۔مذکورہ شخص کی شناخت محمد اقبال رینا عرف شاب ڈون کے نام سے ہوئی ہے۔ مٹن تھانہ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 73/2021درج کیاہے۔