اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، 2شہری زخمی

اننت ناگ(اسلام آباد)// جنوبی قصبہ اننت ناگ میںسی آر پی ایف گاڑی پر جنگجوئوں نے دن دھاڑے ہتھ گولہ پھینکا ،جو زوردار ھماکہ کے ساتھ پھٹ گیاجس میں دو عام شہری زخمی ہوئے۔ ادھر یاری پورہ کولگام میں بھی پولیس سٹیشن کے بارے گرینیڈ دھماکہ ہوا۔اننت ناگ میں ہونے والا گرینیڈ حملہ گزشتہ10روز میں اس طرح کاپانچواں حملہ ہے ۔کے پی روڑپر آکسفوڈ اسکول کے نزدیک بعد دوپہر معمول کے مطابق ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف گاڑی کو نامعلوم افرادنے نشانہ بنا کر ایک ہتھ گولہ پھینکا ،جو سڑک پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم سی آر پی ایف اہلکاروں کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ۔البتہ گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے دو عام شہری معمولی زخمی ہوئے  جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال د اخل کیاگیا ۔ گرینیڈ حملے کے فوراََ بعد کے پی روڑ بازار میں افراتفری مچ گئی جبکہ لوگ محفوط مقامات کی طرف بھاگنے لگے سکیورٹی فورسز نے کے پی روڑ  علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اھر پولیس نے کے پی روڑ پر گرینیڈ پھٹنے کی اگرچہ تصدیق نہیں کی البتہ کہا کہ دھماکہ کی آواز سنائی دی گئی اور پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ کیا یہ گرینیڈ دھماکہ تھا یا اور کوئی چیز تھی۔ ادھر یاری پورہ کولگام پولیس تھانے پر بھی جنگجوئوں کے گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جیش محمد نے حملے کی ذمہ دار قبول کی۔