اننت ناگ میں کراٹے مقابلہ اختتام پذیر | کھلاڑیوںمیں انعقامات تقسیم کئے گئے

اننت ناگ//اننت ناگ میں کراٹے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔اننت ناگ کراٹے ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ویری ناگ میں ٹریڈیشینل چمپئن شپ مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میںقریب 100کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔کراٹے مقابلہ کی اختتامی تقریب میں ڈی ایس پی ڈورو اشانت گپتا اور ایس ایچ او ڈورو نذیر اندرابی  کے علاوہ معزز شہری موجود رہے ۔کھیل مقابلہ کے اکتتام پر کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے ۔اپنے خطاب میں ڈی ایس پی نے کراٹے کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل مقابلہ سے نوجوانوں میںذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم تبدیلی آتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بندہے ۔۔