اننت ناگ میں چھاپڑی فروشوں کا میونسپل کمیٹی کے ملازمین پرحملہ

اننت ناگ//اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین پر چھاپڑی فروشوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی ملازمین زخمی ہو گئے ۔ماہ رمضان کے پیش نظر میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے ملازمین نے فٹ پاتھوں سے قبضہ ہٹانے کی کاروائی شروع کی ،جس دوران چھاپڑی فروشوں و ملازمین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔اس دوران چند چھاپڑی فروشوں نے ملازمین پر حملہ کیا جس کے سبب اُنہیں چوٹیں آئیں ۔اس واقعہ کے خلاف میونسپل ملازمین نے احتجاج کیا اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔