اننت ناگ میں چوروںکا گروہ بے نقاب

اننت ناگ //اننت ناگ پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے5 چوروں کو گرفتارکر کے 18گاڑیاں ضبط کیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 18 چوری کی گئی گاڑیوں کو برآمد کیا ہے۔ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ضلع میں بہت ساری ایسی گاڑیاں چل رہی ہیں جنہیں دوسری ریاستوں سے چوری کر کے یہاں لایا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم نے ایک ایف آئی آر درج کی اور اس کے بعد ڈی ایس پی عاشق حسین کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ابھی تک 18ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو دوسری ریاستوں سے چرائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک پولیس نے گاڑیوں کی چوری میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ہم اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن شدہ گاڑیوں کی خریداری میں احتیاط برتیں۔